لاہور: پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہناہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی ہوم سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔پریس کانفرنس میں نجم سیٹھی نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز ضرور ہو گی،سیریز کے شیڈول میں تھوڑی بہت تبدیلی کی جا رہی ہے، یہ تبدیلی پنجاب میں الیکشنز کی وجہ سے ہو رہی ہے۔
نجم سیٹھی نے بتایا کہ پہلے سیریز کراچی سے شروع ہونی تھی پھر لاہور اور راولپنڈی میں ہونا تھی تاہم اب اس میں تھوڑی تبدیلی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دبئی ہونے والے اجلاس میں ایشیا کپ ، ورلڈ کپ اور چیمپئنز لیگ کے بارے میں بات ہوگی، اگر پاکستان ٹیم بھارت گئی تو سکیورٹی کے علاوہ میڈیا کو ساتھ لےجانے کی اجازت مانگی جائے گی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ مکی آرتھر سے بات جیت بھی جاری ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز شیڈولڈ کے مطابق ہوگی۔
