دبئی : پاکستان میں چین کے سفارتخانے نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام چینی سفراتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں، پرویزمشرف چین کے عظیم دوست تھے، چین پاکستان دوستی اور تعاون میں ان کی عظیم خدمات کو چینی عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
