Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
Drone attace near pak afghan border

ڈرون حملے میں پانچ طالبان ہلاک

پاک افغان سرحد پر افغان حدود میں ڈرون حملہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ طالبان ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغان حدود لمن کے علاقے میں ایک مکان پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں ڈرون طیارے  نے ایک گھر پر 2 میزائل فائر کیے گئے۔ ذرائع کا کہناہے کہ ڈرون حملے میں مارے جانے والے تمام افراد کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے بتایا جاتا ہے اور مارے جانے والوں میں حافظ گل بہادر گروپ کا کمانڈر اسد اللہ عرف سنگری بھی شامل ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون نے ایک گھر پر 2 میزائل فائر کئے ۔ افغانستان میں موجود طالبان ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ ڈرون حملے میں ہلاک افراد میں شمالی وزیرستان کے حافظ گل بہادر گروپ کے اہم کمانڈر اسداللہ عرف سنگری بھی شامل ہے ۔

ادھر شمالی وزیرستان میں موجود ذرائع کا دعوی ہے کہ افغانستان ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے ۔

ڈرون حملے میں پانچ طالبان ہلاک