کراچی میں فی کلو آٹا 20 روپے اچانک مہنگا ہو گیا

کراچی:کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت میں یکدم 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔کراچی والوں کے لئے بری خبر ہے کہ شہر میں آٹا مزید مہنگا ہوگیا ہے، اور فی کلو آٹے کی قیمت میں 20 روپے کا غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے نتیجے میں فی کلو ریٹیل قیمت 110 سے بڑھ کر 130 روپے تک جاپہنچی ہے، چکی اور فائن آٹا دونوں کی قیمتیں برابر ہوگئی ہیں۔

تاجروں کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے آٹا مہنگا ہوا ہے، اور ہول سیل مارکیٹ میں گندم کے دام مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: