مودی انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں : شازیہ مری

کراچی:غربت کے خاتمے اورسماجی تحفظ کی وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ مودی انتہا پسندی اور فسطائیت کو فروغ دے رہے ہیں ، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جبکہ بھارتی میڈیا میں کچھ عناصر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شازیہ مری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر کے اشتعال انگیز بیانات کا جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت سے کہیں زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: