رفتار سے گیند کرا کر جسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ عمران ملک نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجام دیا جو بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد دو رنز سے جیتا۔
انہوں نے 4 اوورز میں 27 رنز دیکر نا صرف دو وکٹیں حاصل کیں بلکہ انہوں نے 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی بھی کی جسے اسپیڈ گن نے ریکارڈ بھی کیا۔ عمران نے بمراہ کا 153.36 کلو میٹر فی گھنٹہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔
دنیا کے سب سے تیز ترین بولر کا اعزاز اس وقت پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے پاس ہے، انہوں نے 2003 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کیخلاف 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تھی۔
