کراچی: جامعہ این ای ڈی کے تحت اسپیشل کانووکیشن آج 11مارچ محمودعالم آڈیٹوریم میں منعقدکیاجارہا ہے جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، چانسلرجامعات کی حیثیت سے سابقہ طالب علم این ای ڈی یونیورسٹی/ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیدکو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند(ڈاکٹرآف فلاسفی )دیںگے۔
اس موقع سے قبل اظہار مسرت کرتے ہوۓ، شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کاکہنا تھا کہ مرادعلی شاہ کو ان کی تعلیمی اور معاشرتی خدمات کے صلے میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دیناہمارے لیے باعث اعزاز ہے، یہ جامعہ این ای ڈی کی جانب سے دی جانے والی پہلی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ہے جو کہ اپنے ہی سابقہ طالب علم سول انجینئر مرادعلی شاہ سیدکوصوبے کے خدمات کےعوض دی جارہی ہے۔
جامعہ ترجمان فرواحسن کے مطابق ڈگری کی منظوری جامعہ کے 204 ویں سنڈیکیٹ اجلاس میں دی گئی تھی جبکہ جامعہ کی کوڈ بک کے تحت اعزازی ڈگری انجینئرز ہی کو دی جاسکتی ہے۔
