Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
قتل کیس، عابدی کا موبائل کیوں ان لاک نہیں‌کیا گیا؟ والدہ نے تفتیش پر اہم سوالات اٹھا دیے | زرائع نیوز

قتل کیس، عابدی کا موبائل کیوں ان لاک نہیں‌کیا گیا؟ والدہ نے تفتیش پر اہم سوالات اٹھا دیے

کراچی پریس کلب میں علی رضا عابدی کی والدہ نے پریس کانفرنس طلب کی جس میں اُن کے وکلا نے بھی شرکت کی۔

قبل ازیں ایک روز قبل علی رضا عابدی کے والد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اطلاع دی تھی کہ اُن کی اہلیہ کل اپنے بیٹے کی قتل کی تحقیقات کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کریں گی۔

کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ “علی رضا عابدی قتل کیس کی تحقیقات کو شفافانہ انداز سے آگے نہیں بڑھایا جارہا”۔

انہوں نے کئی سوالات اٹھاتے ہوئے اہم نقطہ پیش کیا کہ آخر کیوں بیٹے کے موبائل فون کو ان لاک کر کے تفتیش نہیں کی جارہی ہے۔علی رضا عابدی کی والدہ کا کہنا تھا کہ فون ان لاک اس لیے نہیں کیا جارہا کیونکہ اس کے ذریعے اصل قاتل گرفت میں آجائیں گے۔

https://zaraye.com/ali-raza-abidi-murder-case/

والدہ علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ قتل کی تفتیش سے مطمئن نہیں، کیس کو کمزور کیا جارہا ہے، کیونکہ تحقیقات کے دوران کئی باتیں سامنے آئیں جن کی وجہ سے اصل قاتلوں کو چھپنے کا موقع مل گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انہوں نے مقتدر حلقوں اور حکمرانوں سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا ہمیں انصاف فراہم کریں، بیٹے کے قاتلوں کو ہمارے سامنے لائیں، ہم اُن سے سوال کرنا چاہتے ہیں کہ آخر کیوں قتل کیا گیا۔

https://zaraye.com/ali-raza-abidi-father-raise-question/

پریس کانفرنس کے وقت علی رضا عابدی کے دوستوں کی بڑی تعداد پریس کلب کے باہر موجود تھی جنہوں نے قاتلوں کی گرفتاری اور اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا۔