راحیل شریف کو سعودی اتحاد کی سربراہی کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے جنرل(ر) راحیل شریف کوسعودی عسکری اتحادکی سربراہی کی اجازت دےدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی عسکری اتحاد کی سربراہی کی اجازت کیلئے سعودی حکومت نے پاکستان سے تحریری اجازت مانگی تھی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سعودی حکومت کو تحریری طور پرآگاہ کردیا ہے کہ پاکستان کو اس معاملے پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور اس سے متعلق اب صرف رسمی کارروائی باقی ہے۔

وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ابھی تک جنرل(ر) راحیل شریف کی طرف کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے مسلم ممالک کی افواج کیلئے سابق آرمی چیف جنرل(ر )راحیل شریف کو قیادت کرنے کی پیشکش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: