Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دو ملین سے زائد پاکستانی تحفظ حرمین الشریفین کے لئے تیار ہیں:صدر پاکستان | زرائع نیوز

دو ملین سے زائد پاکستانی تحفظ حرمین الشریفین کے لئے تیار ہیں:صدر پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم 2 ملین سے زائد پاکستانی حرمین الشریفین کے تحفظ کے لئے تیار ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو خاصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک خطے میں تجارت اور امن و امان کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر عبد اللہ مرزوک نے صدر مملکت سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں نمایاں کردار ادا کرنے پر صدر مملکت نے سعودی سفیر کی کوششوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کے تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ دونوں ملکوں میںتجارتی حجم میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سعودی سفیر نے پاکستان کے قیام کے دوران صدر مملکت اور حکومت پاکستان کی جانب سے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آئندہ بھی دونوں ممالک کے بہتر تعلقات کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔