Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شرقی ،بلدیہ اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی منسوخ | زرائع نیوز

شرقی ،بلدیہ اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی منسوخ

کراچی:حکومت سندھ نے ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد بلدیہ شرقی ،بلدیہ کورنگی اور بلدیہ حیدر آباد کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا حکم نامہ منسوخ کردیا ہے۔

حکومت سندھ نے 12 دسمبر بلدیہ شرقی میں سید شکیل احمد، بلدیہ کورنگی میں محمد شریف اور بلدیہ حیدرآباد میں محمد فاروق کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا تھا تاہم بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد مذکورہ تبادلوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہا تھا۔

الیکشن کمیش نے سیکریٹری بلدیات کو مذکورہ تبادلوں پر ایک مراسلہ بھی بھیجا تھا جس میں مذکورہ تعیناتیوں کو الیکشن قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تعیناتیوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا تاہم حکومت سندھ کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر کی گئی تعیناتیوں کے احکامات منسوخ کرنے سے گریز کر رہی تھی لیکن گزشتہ چند روز کے دوران ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلزپارٹی کے درمیان بلدیاتی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں پر تنازع کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کے اعلان کے بعد سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن اور عدالتی برہمی کو جواز بنا کر گزشتہ روز ایم کیو ایم کے نامزد ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیوں احکامات منسوخ کردیئے گئے۔

جس کے بعد بلدیہ شرقی میں رحمت اللہ شیخ، بلدیہ کورنگی میں جاوید کہلوڑ کو ایڈمنسٹریٹر کے عہدوں پر بحال کردیا ہے۔