Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ہاکس بےاسکیم 42 ،سیکٹر 16 میں غیرقانونی تعمیرات مسمار | زرائع نیوز

ہاکس بےاسکیم 42 ،سیکٹر 16 میں غیرقانونی تعمیرات مسمار

کراچی: ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کیماڑی اور ایل ڈی اے کےمحکمہ اینٹی انکروچمنٹ کاہاکس بے اسکیم 42 میں قبضہ مافیاکےخلاف آپریشن، ہیوی مشینری کےذریعےاسکیم 42 کے سیکٹر 16 میں غیرقانونی تعمیرات مسمارکردی گئیں، ایل ڈی اے کی 70 ایکڑ سےزائدسرکاری زمین پر قبضہ مافیانےغیرقانونی باؤنڈری وال بنائی ہوئی تھی۔

سرکاری زمین سال 2000 سےقرعہ اندازی کے ذریعے شہریوں کو الاٹ کی گئی تھی، آپریشن مزید 2 دن تک جاری رہے گا،تفصیلات کےمطابق ایل ڈی اے کےمحکمہ اینٹی انکروچمنٹ نے گزشتہ روزاسکیم 42 کےسیکٹر 16 میں قبضہ مافیاکی غیرقانونی تعمیرات مسمارکرنےکے لئے بھاری مشینری کےذریعے آپریشن کرکےغیرقانونی تعمیرات مسمارکردی ہیں، 70 ایکڑ سےزائدکروڑوں روپےمالیت کی سرکاری زمین سال 2000 کے بعدقرعہ اندازی کےذریعےشہریوں کو الاٹ کی گئی تھی۔

مذکورہ سرکاری زمین پرقبضےکےحوالےسے ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈپٹی کمشنرکیماڑی کوخط لکھا تھا جس پرڈپٹی کمشنرکیماڑی نے 4 جنوری کومیٹنگ میں سرکاری زمین کو واگزارکروانےکے لئےکمیٹی بنائی تھی، 6 جنوری کو کمیٹی کی طرف سےرپورٹ پیش کی گئی کہ ایل ڈی اے اسکیم 42 کے سیکٹر 16 میں 70 ایکڑ سےزائدزمین پر قبضہ ہے۔

رپورٹ کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کیماڑی نے 10 سے 12 جنوری کو سب ڈویژن ماڑی پورمیں قبضہ مافیا کےخلاف آپریشن کے احکامات جاری کئےگئے تھے قبضہ مافیاکےخلاف آپریشن تین دن تک جاری رہے گا ،آپریشن میں مختیارکار، اینٹی انکروچمنٹ کاعملہ ، پولیس اور رینجرزاہلکارحصہ لیا۔