Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ادارہ ترقیات شدید مالی بحران کا شکار، ملازمین دو ماہ کی تنخواہوں‌ سے محروم، نوبت فاقہ کشی تک پہنچ گئی |

ادارہ ترقیات شدید مالی بحران کا شکار، ملازمین دو ماہ کی تنخواہوں‌ سے محروم، نوبت فاقہ کشی تک پہنچ گئی

ادارہ ترقیات شدید مالی بحران کا شکار، ملازمین دو ماہ کی تنخواہوں‌ سے محروم

کراچی: ادارہ ترقیات میں افسران اور مالی بحران نے ملازمین کو دوہری اذیت میں مبتلا کردیا ہے، جس کی وجہ سے اُن کو شدید معاشی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹ (محبوب چشتی) : ادارہ ترقیات میں گزشتہ دیڑھ ماہ سے مخصوص شعبوں پر افسران تعینات نہ ہونے کی وجہ سے ادارے میں سرکاری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے، دفتری امور متاثر ہونے کی وجہ سے ملازمین کو گزشتہ دو ماہ کی تنخواہیں نہیں دی جاسکیں۔

ڈیڑھ ماہ سے ڈائریکٹر لینڈ اورایک ماہ سے ڈائریکٹرریکوری، ڈائریکٹر آئی ٹی کا عہدہ خالی ہے مگر سیاسی چپقلش اور اثر و رسوخ کی وجہ سے ان اسامیوں پر کسی کا بھرتی نہیں کیا گیا جبہ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل کا ڈائریکٹر بھی تعینات نہ ہوسکا۔

افسران کی قلت کے باعث ادارہ ترقیات عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے انکروچمنٹ آپریشن روک چکا ہے جبکہ ڈی جی کے ڈی اے نے ترقیات کا اہم چارج اپنے پاس سنبھال کر رکھا ہے۔

ملازمین نے ذرائع نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ مہنگائی کے عالم میں تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے وہ شدید اذیت کا شکار ہیں اور گھر میں کھانوں کے لالے پڑ گئے ہیں۔ ملازمین نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیاکہ اُن کی تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ گھریلو صورت حال کچھ سنبھل سکے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

ٹویٹر: twitter.com/zarayenews

فیس بک: facebook/zarayenews

انسٹاگرام : instagram/zarayenews

یوٹیوب: @ZarayeNews