Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
گورنرسندھ کی تھائی لینڈکے قومی دن کی تقریب میں شرکت | زرائع نیوز

گورنرسندھ کی تھائی لینڈکے قومی دن کی تقریب میں شرکت

گورنرسندھ کی تھائی لینڈکے قومی دن کی تقریب میں شرکت

کیک کاٹا گیا ۔ گورنرسندھ کی تھائی لینڈ کے قائم مقام قونصل جنرل اورعوام کو مبارک باد

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے تھائی لینڈ کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب میں تھائی لینڈ کے قومی دن کے موقع پر کیک بھی کا ٹا گیا۔

تقریب میں سابق گورنر سندھ محمد میاں سومرو، مختلف ممالک کے سفارت کار ،ٹریڈ کمشنر عارف سلیمان اور عمائدین شہر بھی موجود تھے۔

گورنرسندھ نے قائم مقام قونصل جنرل اور تھائی لینڈ کے عوام کو مبارک باد د ی ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پاک تھائی لینڈ دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔تھائی لینڈ کے قائم مقام قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے۔