Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آزادی مارچ، شرکا کا موبائل چارج کرنے کا جدید طریقہ | زرائع نیوز

آزادی مارچ، شرکا کا موبائل چارج کرنے کا جدید طریقہ

اسلام آباد میں گزشتہ روز پڑاؤ ڈالنے والے جمعیت علماء اسلام ف کے کارکنان نے کل نماز جمعہ ادائیگی کے بعد مصروف دن گزارا اور وہ رات کو اپنے مقام پر ہی سوئے، صبح کا آغاز نمازِ فجر کے بعد ہوا اور پھر ناشتے یا چہل قدمی کا سلسلہ شروع کیا۔

شرکا اپنے ہمراہ بستر و دیگر ضروری چیزیں لے کر آئے البتہ پنڈال میں کچھ ایسے لوگ بھی نظر آئے جن کے پاس سولر پینل تھا، حیران کن طور پر یہ سولر پینل کسی اور کام کے لیے نہیں بلکہ موبائل چارج کے لیے تھا۔

شرکا نے صبح اٹھتے ہی اپنے بستر سمیٹیں جس کے بعد وہاں لگے ناشتے کے اسٹال کھل گئے، لوگوں نے ناشتہ کیا اور کچھ نے اخبار کا مطالعہ بھی کیا۔ سولر پینل والے جے یو آئی کے کارکن نے ایک جگہ پر پینل اور بیٹری رکھی جس کے بعد وہاں موبائل چارج کروانے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

تصاویر بشکریہ جیو نیوز