انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راؤ انوار سمیت دیگر 17 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، جہاں مرکزی ملزم راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت کی جانب سے کیس میں راؤ انوار اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی البتہ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا اور اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔
معزز جج نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ اور عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ کو طب کرلیا ساتھ ہی عدالت نے ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر تمام گواہان کو بھی اگلی سماعت پر 11 اپریل کو عدالت طلب کرلیا۔
