سعید غنی کے انڈر ورلڈ اور جرائم پیشہ افراد سے تعلقات کا انکشاف
کراچی: پیپلزپارٹی کے وزیر برائے تعلیم اور اطلاعات سعید غنی کے جرائم پیشہ افراد اور انڈر ورلڈ کے کارندوں سے تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔
نمائندہ ڈیلی ٹائمز مزل فیروزی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی اور وزیر برائے توانائی امتیاز شیخ کو انڈر ورلڈ سے تعلقات کی بنیاد پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں سید اقبال کاظمی اور احسن نامی شہریوں نے درخواست دائر کی۔
سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں کے ساتھ ایس ایس پی شکار پور رضوان خان کی خفیہ رپورٹس بھی منسلک کی گئیں اور عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ دونوں وزرا کو فی الفور عوامی عہدے یا وزارت کے لیے نااہل قرار دیا جائے اور ایسے لوگوں پر الیکشن لڑنے کی پابندی عائد کی جائے۔
یہ تنازع اُس وقت پیش آیا کہ جب ایس ایس پی رضوان احمد کو سندھ سے اٹھا کر پنجاب منتقل کیا گیا، اس سے قبل سابق آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ایس ایس پی کی منتقلی کے احکامات کو سندھ ہائی کورٹ میں چلینج کیا تھا۔
بعد ازاں صوبائی حکومت نے ایس ایس پی کی رپورٹ پر جے آئی ٹی تشکیل دی جس کی سربراہی مشتاق مہر کے سپرد کی گئی، یہ کمیٹی اپریل 24 کو تشکیل دی گئی جس میں ڈی آئی جی سکھر حسین مستوئی، ڈی آئی جی اسیپشل برانچ جاوید اکبر اور ایس ایو پی خیرپور عمر طفیل شامل ہیں۔
وزارت چھوڑ سکتا ہوں کراچی کے رہائشی گھر نہیں توڑ سکتا، سعید غنی کا دو ٹوک مؤقف
اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر رضوان کی رپورٹس کے حوالے سے جواب طلب کیا تھا، آئی جی سندھ اور عدالت نے جے آئی ٹی کو 21 مئی کو کام سے روک دیا تھا اور حکم دیا تھا کہ آئندہ سماعت پر رپورٹ مکمل کر کے عدالت میں پیش کی جائے۔
درخواست گزار ایڈوکیٹ عامر منسوب نے جے آئی ٹی پر سوالات اٹھائے جس کے بعد نئے آئی جی نے تین اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی، جس پر درخواست گزار کو بھی کوئی اعتراض نہیں تھا۔
دوسرے درخواست گزار اقبال کاظمی نے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ رضوان خان کی دو رپورٹس پیش کی جارہی ہیں جن میں ایس ایس پی شکارپور نے سعید غنی اور اُن کے بھائی کے منشیات فروشوں، جرائم پیشہ افراد سمیت انڈر ورلڈ سے تعلقات کا انکشاف کیا، صوبائی وزیر اور اُن کے بھائی محمود آباد میں منشیات کی خرید و فرخوت کرتے ہیں۔
ایس ایس پی شکار پور نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ سعید غنی کے بھائی فرحان غنی سرکاری ملازمین کی مدد سے منشیات فروشی کا کام کرتے ہیں اور وہ دیگر منشیات فروشوں کو تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں۔
Saeed Ghani, Imtiaz Shaikh in hot water over links with underworld