Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں‌ رینجرز پر حملے، ایس آر اے نے ذمہ داری قبول کرلی | زرائع نیوز

کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں‌ رینجرز پر حملے، ایس آر اے نے ذمہ داری قبول کرلی

کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں‌ رینجرز پر حملے، ایس آر اے نے ذمہ داری قبول کرلی

گھوٹکی اور کراچی کے بعد لاڑکانہ میں بھی رینجرز پر حملہ کیا گیا ہے۔ لاڑکانہ کے چانڈکا روڈ پر واقع رینجرز اسکول پر کریکر سے حملہ کیا گیa.

رینجرز کے مطابق اسکول بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے بعد رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں احساس پروگرام کے کیمپ کی سکیورٹی پر تعینات رینجرز کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوئے۔

کراچی سے قبل گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس میں دو رینجرز اہلکار شہید اور ایک ریلوے کا ملازم جاں بحق ہوا جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب سندھ لبریشن آرمی نے سندھ میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر علیحدگی پسند تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ’ حملے علیحدگی پسند رہنما کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے کیے گئے ہیں۔

https://twitter.com/Sindhudesharmy/status/1273893066420752385?s=20