Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نئے سال کے تحفے، پیٹرول 116 روپے 60 پیسے، کراچی والوں‌ کے لیے بجلی فی یونٹ‌ پانچ روپے مہنگا | زرائع نیوز

نئے سال کے تحفے، پیٹرول 116 روپے 60 پیسے، کراچی والوں‌ کے لیے بجلی فی یونٹ‌ پانچ روپے مہنگا

کراچی: کے الیکٹرک نے نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسمٹمنٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 5 روپے مہنگی کردی جبکہ وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی جس کے بعد آئندہ ماہ سے تمام صارفین پر اس کا اطلاق کیا جائے گا، دوسری جانب کے الیکٹرک نے وضاحت کی کہ گھریلو صارفین پر یہ اضافہ لوگو نہیں ہوگا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ نے پٹرول کی قیمت میں 2روپے61پیسےفی لیٹراضافہ کردیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، نئے قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری رات 12 بجے سے شروع ہوگیا، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں2روپے25پیسےفی لیٹراضافہ مٹی کےتیل کی قیمت میں3روپے10 پیسےفی لیٹراضافہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں2روپے 8پیسےفی لیٹراضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافےکے بعد پیٹرول کی قیمت116روپے60 فی لیٹرہوگئی۔