Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی پی کا ایم کیو ایم سے مذاکرات کے حوالے سے بڑا فیصلہ، رواں‌ ہفتے برف پگھلنے کا امکان | زرائع نیوز

پی پی کا ایم کیو ایم سے مذاکرات کے حوالے سے بڑا فیصلہ، رواں‌ ہفتے برف پگھلنے کا امکان

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ایم کیوایم کو پیشکش میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے،پیپلزپارٹی کا ایم کیوایم پاکستان سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ کیا، پیپلزپارٹی کا وفد جلد ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کرے گا۔

پیپلزپارٹی سندھ میں نیا بلدیاتی ایکٹ لانے کو تیارہے،پیپلزپارٹی کی قیادت نے مسلسل مذاکراتی عمل شروع کرنے کی ہدایت کر دی، ذرائع پیپلزپارٹی کاکہنا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کو میئر کے ماتحت کرنے پر غور ہوسکتا ہے،مذاکرات میں آئینی،سیاسی اورانتظامی پیکیج پر بات ہوگی۔

ایم کیو ایم کا ایک دھڑا پی پی سے اتحاد اور صوبائی حکومت میں شمولیت کا خواہش مند ہے جبکہ متعدد اراکین کا ماننا ہے کہ وفاق میں شمولیت سے انہیں بڑا ریلیف ملے گا، یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم پی پی کی پیش کش کو قبول کرے گی تو کراچی میں آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی‘۔