Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں‌ توسیع، وفاقی حکومت نے فیصلہ رکوانے کے لیے درخواستیں دائر کردی |

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں‌ توسیع، وفاقی حکومت نے فیصلہ رکوانے کے لیے درخواستیں دائر کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع کی درخواست سپریم کورٹ میں ہی دائر کردی۔

وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق 28 نومبر کے فیصلے پر عمل درآمد کے خلاف حکم امتناع کی سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی،حکومت کی جانب سے نظرثانی درخواست کے بعد 2متفرق درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔

حکومت کی جانب سے حکم امتناع اورلارجربنچ کی استدعاالگ الگ درخواستوں میں کی گئی،ایک میں حکومت نے سپریم کورٹ سے28 نومبر کے فیصلے پرنظرثانی کیلئے 5رکنی لارجربنچ بنانے کی استدعاکی ہے جبکہ دوسری درخواست میں سپریم کورٹ سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد پر حکم امتناع بھی مانگ لیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پرفیصلے تک  28نومبرکے حکم پرعمل درآمد معطل کیاجائے۔