ایئر سیال نے عالمی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کردیا

کراچی: پاکستان کی تیسری نجی ایئر لائن ایئر سیال نے عالمی پروازوں کا آغاز کردیا۔
افتتاحی پرواز لاہور ایئر پورٹ سے 160 مسافروں کو لیکر جدہ روانہ ہوگئی، چیئرمین فضل جیلانی، بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سی اے اے حکام نے مسافروں کو رخصت کیا، چیئرمین نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لاہور، اسلام آباد سے جدہ کیلئے ہفتہ وار 8 پروازیں چلائی جائیں گی۔
اگلے مرحلے میں کراچی، ملتان اور سیالکوٹ سے جدہ کیلئے پروازیں آپریٹ ہوں گی، جلد بیڑے میں بڑے طیاروں کو شامل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: