Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شیخ رشید اپنی بد زبانی سے باز آجائیں ، ناصر شاہ کی وارننگ | زرائع نیوز

شیخ رشید اپنی بد زبانی سے باز آجائیں ، ناصر شاہ کی وارننگ

کراچی : وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو بلاول بھٹو زرداری سے متعلق گفتگو کرنے پر وارننگ دی ہے اورکہاہے کہ شیخ رشید اتنی بدزبانی کریں جتنی کل خود بھی برداشت کر سکیں، وہ بلاول بھٹو سے متعلق گفتگو میں زبان سنبھال کر بولیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جیل سے باہر آکر خود کو پھولن دیوی سمجھ رہا ہے، پھولن دیوی کا دماغ ٹھکانے لگ جائے گا جب جیل میں چکی پسے گا،شیخ رشید جب گرفتار ہو رہا تھا تو سپاہی کے کندھے پر سر رکھ کر رو رہا تھا۔

انہوں نے کہاکہ لگتا ہے جیل میں شیخ رشید کا سافٹ ویئر اپڈیٹ نہیں ہوا، وہ سندھ کی جیل آئے تو اس کی اصلاح ہو جائے گی