Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ون ڈے ورلڈ کپ:پاکستان کے میچ بنگلہ دیش منتقل کیے جانے کی تجویز | زرائع نیوز

ون ڈے ورلڈ کپ:پاکستان کے میچ بنگلہ دیش منتقل کیے جانے کی تجویز

دبئی: بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر ون ڈے ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کے میچز بھارت سے بنگلہ دیش منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے گذشتہ ہفتے دبئی میں ہونے والے اجلاسوں میں غیررسمی طور پر اس بات پرغور کیا گیا کہ اکتوبر میں بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کے میچ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر بنگلہ دیش منتقل کردیے جائیں۔
اجلاسوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ نےتجویز دی ہے کہ ایشیا کپ کے ماڈل کا اطلاق ورلڈ کپ پر بھی کیا جاسکتا ہے۔ون ڈے ورلڈ کپ 2023 پانچ اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔