کراچی: ٹویٹر انتظامیہ نے ذرائع نیوز کا مواد اپنے پلیٹ فارم پر شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی۔
ذرائع نیوز کو ٹویٹر کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں بتایا گیا ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر کچھ ایسا مواد شائع کیا گیا جو پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
ٹویٹر انتظامیہ کا ساتھ یہ بھی بتانا تھا کہ مذکورہ مواد پاکستان میں غیرقانونی اور ہیٹ اسپیچ (نفرت انگیز) میں شمار کیا جاتا ہے جس پر حکومت نے ہمیں شکایت ارسال کی۔
ٹویٹر کے مطابق حکومتِ پاکستان کی شکایت تھی کہ مذکورہ مواد نفرت انگیز تقریر قانون کے سیکشن 11 اور آن لائن غیر قانونی لنک پھیلانے کے قانون کی شق سیکشن 37 میں آتا ہے۔
مذکورہ ای میل ہمارے انباکس میں نہیں بلکہ اسپیم (اسپیم) شیکشن میں تھی جسے آج دیکھ کر ہم نے ٹویٹر انتظامیہ کو جواب ارسال کردیا۔ ٹویٹر انتظامیہ سے ہم اپنے توسوط سے پروزو مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اول تو ہمیں شواہد فراہم کریں جو پر ہم نے قانون کی خلاف ورزی کی دوئم ہم نے جواب میں یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ ادارہ آئندہ کانٹینٹ شیئر کرتے وقت نہایت احتیاط سے کام لے گا۔
ذرائع نیوز کے صارفین سے گزارش ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دیتے ہوئے ٹویٹر پر ہیش ٹیگ ( UnblockZarayeNews# ) پر کام کریں اور واپسی کی راہ ہموار کریں۔
ٹویٹر انتظامیہ کو جس خبر اور ٹویٹ کی رپورٹ کی گئی وہ اسلام آباد سے اغوا ہونے کر افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی طاہر داوڑ سے متعلق تھا۔
https://zaraye.com/tahir-dawar-murder-jit/
نوٹ: ادارہ یہ بھی وضاحت کرنا چاہتا ہے کہ ہمارا کسی جماعت، ادارے یا گروہ سے کوئی تعلق نہیں، ہم خبر کو مصدقہ ذرائع سے حاصل کر کے قارئین تک پہنچاتے ہیں، ہمارا کام بس صحافت ہیں کسی کی دل آزاری نہیں، البتہ اگر کسی خبر سے آپ کو تکلف پہنچے یا کوئی مسئلہ ہو تو ہم سے بذریعہ ای میل web.zaraye@gmail.com ، ہمارے فیس بک یا ٹویٹر اکاؤنٹ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
ہم صحافت کو زندہ رکھتے ہیں اور اس کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔
