بحریہ ٹاؤن مظاہرہ، بلاول بھٹو زرداری کا گرفتار افراد کو رہا کرانے کا حکم

بحریہ ٹاؤن مظاہرہ، بلاول کی بے گناہ افراد کی رہائی کی ہدایت


کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بحریہ ٹاؤن کیس میں ہونے والی گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے بے گناہوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

پی پی ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زردای اب سے کچھ دیر قبل کراچی پہنچے، جہاں انہوں نے اہم ملاقاتیں کیں۔

پی پی ترجمان نے بتایا کہ ‏چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی اچانک کراچی آمد، حالیہ پرتشدد احتجاج کے بعد بے گناہ افراد کی گرفتاری کی رپورٹس کا نوٹس لیا۔

انہوں نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ ‘ہر کیس کو چیک کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بے گناہ جیل میں نہ ہو’۔

بلاول بھٹو نے مراد علی شاہ کو مزید ہدایت کی کہ ‘‏اگر غلطی سے پرامن احتجاج کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے تو ان کی فوری رہائی کا بندوبست کریں، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنا چاہیے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: