کراچی: لانڈھی جیل میں فارن ایکٹ کے تحت قید ایک سو ستر افغان قیدیوں کو رہا کردیا گیاہے،رہائی پانے والےافغان باشندوں کو براستہ بلوچستان افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
افغان شہریوں پر غیر قانونی طور پر مقیم ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہائی پانے والے قیدیوں کو بسوں کے ذریعے بلوچستان لے جاکر پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
رہائی پانے والے افغان شہریوں نے قید سے آزادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
لانڈھی جیل سے 170 افغانی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا
