Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
میڈیکل کی طالبہ مصباح سمیت دو انتہائی ہائی پروفائل کیس حل، قاتل گرفتار | زرائع نیوز

میڈیکل کی طالبہ مصباح سمیت دو انتہائی ہائی پروفائل کیس حل، قاتل گرفتار

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے دو انتہائی ہائی پروفائل مقدمات حل کرلیے

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے مطابق پولیس نے پہلی کارروائی میں میڈیکل کی طالبہ مصباح کو قتل کرنے والا ملزم چھینے گئے موبائل فون سمیت گرفتار کیا، گرفتارملزم افغانی نیشنل، درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے۔

دوسری کارروائی

اُن کے مطابق 111 افراد کو قتل کرنے والا ایم کیو ایم لندن کا انتہائی سفاک ٹارگٹ کلر گرفتار کیا، ٹارگٹ کلر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، کاروائی اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ ایسٹ اور سولجر بازار پولیس نے کی، گرفتار ٹارگٹ کلر عبدالسلام عرفان عرف مسہ کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے، دوران تفتیش ملزم نے 1سو 11 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا، عبدالسلام نے رینجرز، نیوی، آرمی اور پولیس سمیت دیگر اداروں پر بھی حملے کیے، ٹارگٹ کلر عبدالسلام نے پاک آرمی کے 2 ایک نیوی اہلکار کی کلنگ کی۔

غلام اظفر مہیسر کے مطابق ملزم نے آٹھ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی، گرفتار ملزم نے سرکاری ملازمین سمیت ایک سو گیارہ افراد کو قتل کیا، ملزم نے پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم حقیقی کے کارکنان کو بھی ٹارگٹ کیا، ٹارگٹ کلر عبدالسلام مسلم لیگ ن اور پختون جماعتوں کے کارکنان کا بھی قتل کیا، مخبری کے شبے پر 57 اور بھتہ نہ دینے پر 7 افراد کو قتل کیا۔