Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکول کھل گئے | زرائع نیوز

موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکول کھل گئے

کراچی: موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اندرون سندھ سمیت کراچی کے تعلیمی ادارے کھول دیے گئے، وزارت تعلیم کی جانب 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے کے تمام اسکولز اور کالجز آج سے کھول دیے گئے جبکہ متعدد پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے 4 جنوری سے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پہلے دن مختلف اسکولوں میں حاضری معمول سے بہت کم ہے جبکہ سرکاری اسکولوں میں حاضری 50 فیصد سے بھی کم رہی۔والدین کا کہنا ہے کہ ابھی کراچی میں صحیح سے سردی پڑی نہیں کہ اسکول کھول دیے گئے، جب سخت سردی پڑے گی اس وقت بچے ٹھٹھرتے ہوئے اسکول جائیں گے، مہنگائی کی وجہ سے جیب نے اجازت نہیں دی کہ بچوں کو کہیں گھمانے لے جا سکیں بلکہ بچوں نے نانی، دادی، ماموں اور چاچا کے گھر جا کر چھٹیاں انجوائے کیں۔