Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اسلام آباد ہائیکورث نے اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا | زرائع نیوز

اسلام آباد ہائیکورث نے اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نےاعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منظور کر لی۔

اعظم سواتی کی ضمانت 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔عدالت نے اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 27 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کو متنازع ٹوئٹ کرنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے گرفتار کیا تھا، ٹرائل کورٹ نے 21 دسمبر کو اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔