Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تحریک انصاف نے ضمنی بلدیاتی الیکشن نتائج کو مسترد کردیا | زرائع نیوز

تحریک انصاف نے ضمنی بلدیاتی الیکشن نتائج کو مسترد کردیا

کراچی: تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈرخرم شیرزمان نے کہا ہے کہ پچھلے پندرہ سال کے اندرپیپلزپارٹی نے ایسا کیاکردیاکہ کراچی سے ووٹ لئے ہیں،لوگ سوچ رہے ہیں کہ کیااسٹریٹ کرائم کاخاتمہ ہوگیا،بجلی لوڈشیڈنگ گیس لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی ،کتوں نے بچوں کوکاٹناچھوڑدیا،صحت تعلیم کانظام بہترہوگیا،منشیات کاخاتمہ ہوگیاہے،کیاکراچی کی سڑکیں بن گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میئر کراچی کے لیےمنڈی لگ رہی ہے،ہمارے منتخب نمائندوں کوبھی آفرزآرہی ہیں،کہاجارہاہے ہاتھ بھی نہ اٹھائیں،بیماری کابہانہ کردیں۔ سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی مینڈیٹ چوری کرتی ہےضمنی بلدیاتی الیکشن ایس ایچ اوزکے ذریعے کرائے گئے،ہم موجودہ نتائج کومستردکرتے ہیں،مطالبہ کرتے ہیں کہ دوبارہ انتخابات کروائے جائیں،الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان افسران کوہٹایاجائے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ ضلع وسطی میں ڈبےپکڑے گئے،سب پرتیرکے نشان لگے ہوئے تھے،عمران خان اسی وجہ سے کہتے تھے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن ہوں،میڈیاکوخراج تحسین پیش کرتاہوں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے دن کی بہترعکاسی کی گئی،اس نظام کے تحت جنرل الیکشن ہوئے توکوئی بہتری نہیں آسکتی،پہلے ایک سیاسی جماعت کی انگلی پکڑ کرشہرکے امن کوخراب کیاگیا،اب ایک بارپھرپیپلزپارٹی کی انگلی پکڑی گئی ہے۔

خرم شیرزمان نے کہاکہ مئیرکراچی کے لیےمنڈی لگ رہی ہے،ہمارے منتخب نمائندوں کوبھی آفرزآرہی ہے،کہاجارہاہے ہاتھ بھی نہ اٹھائیں،بیماری کابہانہ کردیں،ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہوئے ہیں،سب سیاسی جماعتیں اپناشہرکی بہتری کاپلان پیش کریں۔حمایت پرغورکریں گے۔