Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی، کورنگی کے سرکاری اسپتال میں 26 سالہ مریضہ زیادتی کے بعد قتل | زرائع نیوز

کراچی، کورنگی کے سرکاری اسپتال میں 26 سالہ مریضہ زیادتی کے بعد قتل

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں واقع سندھ گورنمنٹ اسپتال میں زیر علاج مریضہ کو درندوں نے زیادتی کے بعد زہر کا انجیکشن لگا کر قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےسرکاری اسپتال میں ہلاک ہونے والی چبھیس سالہ عصمت نامی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کا انکشاف سامنے آیا کہ اُس کے ساتھ ایک سے زیادہ لوگوں نے زیادتی کی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ شواہد سامنے آئے کہ جنسی زیادتی کے بعد مریضہ کو زہر کا ٹیکہ لگایا گیا جو اُس کی موت کا باعث بنا۔

پولیس نے اسپتال میں کام کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کیا جن کی شناخت عامر، شاہزیب اور ولی محمد کے ناموں سے ہوئی جبکہ مرکزی ملزم ڈاکٹر ایاز کی تلاش جاری ہے۔ حراست میں لیے جانے والے تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اُن کا عدالت نے دو روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

https://zaraye.com/ten-year-baby-killed-after-rapped-in-karachi/

عصمت نامی خاتون کورنگی اسپتال میں دانت کاعلاج کرانےآئی تھی، اچانک اُس کی طبیعت خراب ہوئی ار پھر وہ جہانِ فانی سے کوچ کر گئی تھی،  لڑکی کی موت کوغلط انجکشن کاشاخسانہ قرار دیاگیا تھا البتہ اہل خانہ کے شدید احتجاج کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

https://zaraye.com/minor-girl-set-on-fire-after-rape-in-chichawatni/