Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مودی کی ویب سریز نشر کرنے کی اجازت نہیں، حکم آگیا | زرائع نیوز

مودی کی ویب سریز نشر کرنے کی اجازت نہیں، حکم آگیا

بھارتی الیکشن کمیشن نے بی جے پی کو ایک اور بڑا جھٹکا دیتے ہوئے مودی کی زندگی پر بنائی جانے والی ویب سیریز بھی نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

بھارت کے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی الیکشن کمیشن نے نریندر مودی کی زندگی پر مبنی ویب سیریز ’مودی ۔ جرنی آف اے کامن مین‘ کے نشر ہونے پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکم جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے حکم جاری کیا کہ ویب سیریز کے موضوع سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، اس لئے اسےفوراً ہٹا دیا جائے، انتخابی عمل کے دوران کسی لیڈر کی سوانح عمری یا خود نوشت پر منبی کسی مواد کی اشاعت جس سے انتخابی عمل کی غیر جانبداری اور آزادی متاثر ہوتی ہو، نشر نہیں کی جاسکتی۔

https://zaraye.com/modi-and-imran-agree-on-point-agenda/

ای سی بی کا کہنا تھا کہ پیش کردہ ویب سیریز وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی ہے اور وہ ایک لیڈر کے ساتھ لوک سبھا انتخاب کے امیدوار بھی ہیں، اس لئے اس ویب سیریز کی اشاعت کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور اس کے ریلیز پر ملک بھر میں فوری پابندی عائد کی جاتی ہے۔