Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
شہباز شریف نے مسائل کے حل کیلئے اتحاد کوضروری قراردے دیا |

شہباز شریف نے مسائل کے حل کیلئے اتحاد کوضروری قراردے دیا

لاہور؍ لندن: مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنمائوں رانا تنویر حسین، رانا مشہود علی، سردار اویس لغاری اور دیگر نے ملاقات کی۔ رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں میں قائد نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

شہبازشریف نے کہاکہ تاریخ اور وقت نے گواہی دی کہ نواز شریف اور ان کے ساتھیوں نے ایمانداری، خلوص اور محنت سے ملک وقوم کی خدمت کی ہے۔

شہباز شریف کا کہناتھاکہ قوم کے اتحاد سے ہی ملک کو مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔

سابق وزیراعظم شہباز  کا مزید کہناتھاکہ نواز شریف تعمیر و ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز کرینگے۔علاوہ مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرا لی۔ذرائع کےمطابق نواز شریف 21اکتوبر کو لندن سے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈ کریں گے اوروہاں سے لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔نوازشریف کی نجی ایئر لائن کی پرواز 243کی ایڈوانس بکنگ کرا ئی گئی۔نجی ایئرلائن کی پرواز علامہ اقبال ایئرپورٹ پر شام 6بجکر 25منٹ پر لینڈ کرے گی۔ذرائع ن لیگ کے مطابق قانونی ٹیم نے نواز شریف کی واپسی پر حفاظتی ضمانت سمیت تمام قانونی امور پر ہوم ورک مکمل کرلیا۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی آمد اور مصروفیات پر شیڈول بھی مرتب کرلیا گیا۔ نواز شریف لندن سے سعودیہ اور عمرہ ادائیگی کے بعد قطر اور پھر دبئی آئینگے،دبئی میں کچھ اہم مشاورت اور اہم ملاقاتوں کے بعد دبئی سے لاہور روانہ ہونگے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مینار پاکستان پر جلسہ کیلئےمیاں نواز شریف کو ایئر پورٹ سے جلسہ گاہ لایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق جلسے سے صرف نوازشریف ہی خطاب کریں گے۔نوازشریف کی نجی ایئر لائن کی پرواز 243کی ایڈوانس بکنگ کرا ئی گئی۔نجی ایئرلائن کی پرواز علامہ اقبال ایئرپورٹ پر شام 6بجکر 25منٹ پر لینڈ کرے گی۔ذرائع ن لیگ کے مطابق قانونی ٹیم نے نواز شریف کی واپسی پر حفاظتی ضمانت سمیت تمام قانونی امور پر ہوم ورک مکمل کرلیا۔