نئی حکمت عملی کیا ہوگی، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں‌ کو طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعظم عمران خان نےپارٹی رہنماؤں کااہم اجلاس طلب کر لیا، اجلاس آج شام 4 بجےبنی گالہ میں ہوگا۔ جس میں تمام اہم رہنماؤں کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال ، حکومتی حکمت عملی اور میڈیا حکمت عملی تیارکی جائےگی اجلاس میں وزارتوں کی تبدیلی کےبعدکی صورتحال پربات چیت ہوگی۔ ذرائع اپوزیشن کی جانب سےحکومت پرتنقیدکامعاملہ بھی زیربحث آئےگا، پارٹی ترجمانوں کواجلاس میں شرکت یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی۔