Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لاہو دولت کا لالچ، پولیس اہلکار کے خلاف 6 بیوی کی قانونی درخواست | زرائع نیوز

لاہو دولت کا لالچ، پولیس اہلکار کے خلاف 6 بیوی کی قانونی درخواست

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں لڑکیوں سے مال بٹورنے کے چکر میں چھ شادیاں کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقہ مصری شاہ میں مبینہ طور پر لڑکیوں سے مال بٹورنے کے لئے 6 شادیاں کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف مبینہ چھٹی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، قانون کے رکھوالے نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن میں میں تعینات کانسٹیبل عمران یونس کے خلاف آمنہ نامی مبینہ چھٹی بیوی نے مقدمہ درج کرایا ہے، اور بیان دیا ہے کہ فیصل یونس رشتہ کروانے والوں کو پیسے دیکر اپنے رشتہ بھجوانے کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ بھی دیتا ہے، فیصل یونس سے میری شادی 13 مئی 2018 میں ہوئی، ملزم مجھ سے مکاری کے ساتھ میرے گھر والوں سے پیسے منگواتا رہا، اور اب تک 8 لاکھ مالیت کا سامان، جہیز اور رقم سمیت زیورات بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔…