نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی لوک سبھا کے انتخابات میں ابھی نندن کا نام کیش کروانا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ اکثر اوقات بی جے پی کے رہنما بھارتی پائلٹ کی بہادری کے تذکرے کرتے نظر آتے ہیں۔
بھارتی نیوز ایجنسیوں کے مطابق مودی سرکار دوبارہ اقتدار کے حصول کیلئے نیا ڈرامہ سامنے آیا ہے اور بی جے پی کی حمایت کرتا جعلی ابھی نندن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی ایک تصویر بھی وائرل ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ پائلٹ ابھی نندن نے نا صرف بی جے پی کی بھرپور حمایت کی ہے بلکہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کو ووٹ بھی دیا۔
بھارتی شہری سوشل میڈیا پر اس جھوٹ کا پول کھولتے بھی نظرآئے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تصویر گجرات کی ہے جہاں ابھی ووٹنگ ہوئی ہی نہیں، بھارتی ائیر فورس نے بھی تصویر کو جعلی قرار دیا ہے۔
https://zaraye.com/pakistan-f16-indicate/
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایک مسے کی وجہ سے تصویر پکڑی گئی کیونکہ ابھی نندن کے گردن پر تل تھا جبکہ متذکرہ شخص کے گال پر تل ہے۔
