کراچی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے۔
ضلع ایسٹ میں عباس ٹاون کے اطراف میں ترقیاتی کاموں کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے اقدام اٹھائے جارہے ہیں،کلین اور گرین کراچی کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پانی، بجلی اور گیس سمیت دیگر بنیادی مسائل کو دیکھ رہے ہیں، پانی ٹینکرز مافیا کو مل رہا لیکن شہریوں کو نہیں مل رہا، عباس ٹاون کے مکینوں کو عرصہ دراز سے ٹوٹی سڑکوں کا سامنا تھا اور عباس ٹاون کے رہائشی دن و رات بہترین سہولیات کےلئے دعا کررہے تھےاگر ایمانداری سے اسی طرح کام کیا جائے تو مسائل حل ہونگےبحیثیت گورنر سندھ میں تمام تر پارٹیز کا گورنر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر ایک نیک نیت آدمی ہےاور ابھی تک مافیاز سے لڑرہے ہیں، جہاں مافیا سامنے آئی تو میڈیا کے سامنے سب کو لاؤنگا۔جس شہر کے ٹیکس سے پورا پاکستان چلتا ہے اس کو کسی مافیا کے ہاتھوں نہیں دیں گے۔
