فیصل آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ سمیع ابراہیم سے معافی نہیں مانگیں گے چاہیے اُس کے لیے وزارت ہی کیوں نہ چلی جائے۔
مزید پڑھیں: فواد چوہدری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ
فواد چوہدری کا مؤقف ہے کہ جب بات بڑی تو معاملہ یہاں تک پہنچ گیا جبکہ وفاقی وزیر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سمیع ابراہیم نے تقریب کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے کا الزام عائد کیا جس پر فواد چوہدری کو غصہ آیا۔
تھپڑ لگ گیا ھے تو کیا ھوا اب کیا ہو سکتا ھے
رات گئی بات گئی ,
فواد چوہدری pic.twitter.com/DYfGG3I15H— Tahir Mughal Pmln (@TahirMughalPml1) June 15, 2019
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عزت نفس بہت اہم ہیں، یہ وزارتیں وغیرہ میرے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ مجھ سے عہدہ لے سکتا ہے مگر معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
دوسری جانب سمیع ابراہیم نے اپنی حمایت میں ہونے والے مظاہرے سے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے مکمل واقعہ بیان کیا۔
علاوہ ازیں فواد چوہدری نے ٹویٹر پر کھل کر اپنا دفاع خود کیا اور سمیع ابراہیم کی حمایت کرنے والے صحافیوں کو کھری کھری سناتے ہوئے تلخ حقائق بیان کردیے۔ انہوں نے عارف حمید بھٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
آپ کو غصہ صرف امیر anchors کیلئےکیوں آتا ہے جب عابد راہی جیسے سیلف میڈ غریب صحافیوں کو سمیع ابراہیم جیسےمافیاز تنخواہیں نہیں دیتے اس وقت آپ کی صحافت خطرے میں کیوں نہیں آتی؟دراصل صحافت کو خطرہ زرد صحافیوں سے ہے اور زرد صحافت کیخلاف مہم چلانا ہو گی #NoToYellowJournalism https://t.co/XRgf7Yjkbe
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 15, 2019
