Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
25 ہفتے مکمل ، ’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ اب 300 روپے میں دیکھ سکیں گے |

25 ہفتے مکمل ، ’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ اب 300 روپے میں دیکھ سکیں گے

لاہور : پاکستان اور دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی بلاک بسٹر فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت اور ہدایتکار بلال لاشاری کا احسن اقدام پاکستان بھر کے منتخب سینما گھروں میں فلم کی ٹکٹس ریٹ نہایت کم کردیے۔

تاریخ ساز فلم کو دیکھنے سے محروم رہ جانے والے فلم شائقین اب 300 روپے میی فلم دیکھ سکے گے لاہور کراچی حیدرآباد فیصل آباد گجرات سیالکوٹ گوجرانوالہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں مخصوص سینما گھروں میں 20 مارچ سے 20 اپریل تک فلم شائقین سستے داموں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے لطف اندوز ہوسکے گیں ۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے کے بعد سے’’دی لیجنڈآف مولا جٹ‘‘کا عالمی سطح پر راج برقرار ہے۔