Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش شروع |

مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش شروع

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش شروع ہو گئی۔

شہر قائد کے علاقوں ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر،کورنگی،ابوالاصفہانی روڈ، گلشن جمال، راشد منہاس روڈ، سہراب گوٹھ اور ائیرپورٹ پر تیز گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش شروع ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقع شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اس وقت ملیر، اورنگی ٹاؤن اور سپر ہائی وے کے قریب بادل موجود ہیں جس کے باعث شہر میں آدھے سے ایک گھنٹے کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔