Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
دوسری شادی کے لیے بیوی کے علاوہ کس سے اجازت لینا ہوگی؟ عدالت نے بڑا حکم سنادیا |

دوسری شادی کے لیے بیوی کے علاوہ کس سے اجازت لینا ہوگی؟ عدالت نے بڑا حکم سنادیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مردوں کو دوسری شادی کرنے کے لیے مصالحتی کونسل سے اجازت کو ضروری قرار دے دیا۔ عدالت عالیہ میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے لیاقت علی میر کی بریت کے خلاف پہلی اہلیہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں ملزم لیاقت علی کی بریت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل سے اجازت کو ضروری قرار دیا۔

عدالت فیصلے کے مطابق بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل اگر دوسری شادی کی اجازت سے انکار کردے اور کوئی اس کی خلاف ورزی کرے تو اُس شخص کو سزا ہوگی۔ تحریری فیصلے میں مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کی شق کا  حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا کہ اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہوگا۔