سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندوں‌ کی زبردست کارکردگی، کورنگی میں تفریح مقام دریافت

کورنگی گلزار کالونی حسینی چوک میں نیا پکنک پوائنٹ دریافت ہوگیا، کورنگی کا علاقہ گلزار کالونی بن گیا عوام کے لئیے وبال جان، کورنگی گلزار کالونی حسینی چوک گندے پانی کے تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن بنی عوام کی آواز،چئیرمین سید اسد زیدی اور انکی ٹیم نے گندے پانی میں کرسیاں لگا لی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

کراچی: کورنگی میں عوام کی سہولت کے لئیے کورنگی کی بے حس انتظامیہ نے گندے پانی کا تالاب بنا کر عوام کو لاجواب کردیا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی گلزار کالونی کا علاقہ حسینی چوک گزشتہ کئی دنوں سے گندے پانی کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے۔عوام اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں۔نمازی مسجد جانے ،بچے اسکول جانے میں پریشان ہونے لگے۔کاروبار حضرات اپنی دکانیں بند کرنے پر مجبور ہیں۔گندے پانی کی وجہ سے مختلف قسم کی وبائی امراض پھیل رہی ہیں۔

علاقے میں بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں لیکن کورنگی کی بے حس انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لیکر سو رہی ہے۔عوام کی پرواہ کسی کو نہیں۔ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے عوام کے درد کو محسوس کیا اور ورکنگ جرنلسٹ کے چئیرمین سید اسد زیدی اور پوری ٹیم گندے پانی میں کرسیاں لگا کر بیٹھ گئی اور اپنا اجتجاج ریکارڈ کروایا ۔

ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کی اس کاوش پر اہلیان علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا کہ کوئی تو ہے جو عوام کی آواز بن رہا ہے۔ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور اہلیان علاقہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کورنگی متعلقہ ذمیداران سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالا جائے۔

ڈسٹرکٹ‌ سینٹرل، نیو کراچی کے انتہائی خوبصورت مناظر، بلدیاتی نمائندوں‌ کی زبردست کارکردگی