کراچی: شہر قائد کے تقریباً تمام ہی ڈسٹرکٹس میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے کوڑے کرکٹ اور کچرے کے ڈھیر لگ گئے جس کے باعث عوام ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
بلدیاتی مسائل کو مثبت طریقے سے حل کروانے کے لیے ہم ایک منفرد انداز سے مہم شروع کررہے ہیں تاکہ عوامی مسائل کو اچھے انداز سے حل کرایا جاسکے۔
اس ضمن میں سب سے پہلے نیو کراچی سیکٹر 5 ڈی یوسی 19 ڈسٹرکٹ سینٹرل کے خوبصورت مناظر آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔ انتہائی خوبصورت مناظر کی وجہ سے عوام بلدیاتی نمائندوں (چیئرمین اور بالخصوص یوسی چیئرمین) کی کارکردگی کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ میئر کراچی اور بلدیاتی نمائندوں کا مؤقف ہے کہ اُن کو سندھ حکومت کی جانب سے بجٹ نہیں دیا جاتا جس کے باعث وہ صفائی ستھرائی کا کام نہیں کرسکتے جبکہ مصطفیٰ کمال اس بات پر اکثر تنقید بھی کرتے نظر آئے ہیں، پی ایس پی چیئرمین کا مؤقف ہے کہ کچرا اٹھانے کے لیے کسی قسم کے فنڈ کی نہیں بلکہ ذاتی دلچسپی کی ضرورت ہوتی ہے۔
تصویری احتجاج



آپ بھی ہمیں اپنے علاقے کی تصاویر ای میل ایڈریس zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں۔
