کراچی:اسکروٹنی میں کلیئر قرار دیے گئے63اساتذہ فارغ

کراچی:محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سال 2012ءمیں بھرتی کے بعداسکروٹنی میں کلیئر قرار دئیے گئے 212ادرکیڈر اساتذہ میں سے 63اساتذہ کو فارغ کردیا۔

پہلے مرحلے میں بھرتی کے بعد28اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کیا گیا تھا جس کے بعدمزید 35اساتذہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان اساتذہ کی برطرفی کو نوٹیفکیشن ڈائریکٹوری سکینڈری کراچی کو بھیج دیا گیا ہے جوائننگ کے چند ہی دنوں بعد ملازمت سے فارغ کئے گئے زیادہ تر اساتذہ کا تعلق ضلع ملیر سے بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: