کراچی:خیبر پختونخوا میں رواں سال کی سب سے ڈکیتی کرنے والے گروہ کے ملزم کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیاہے۔
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی حدود میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ فرید کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق چند روز قبل صوابی میں پیٹرول پمپ پر 1 کروڑ 82 لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی، گرفتار ملزم شاہ فرید پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کرنے والے گروہ کا کارندہ ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ڈکیتی کی رقم میں اس کا حصہ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزم پرجیکسن تھانے میں بھی مقدمات درج ہیں۔
