سوشل میڈیا صارف اسفند علی عباسی نے بتایا کہ وہ گزشتہ روز اپنے کزن کے ہمراہ ہائی وے پر گاڑی میں سفر کررہے تھے کہ اسی دوران کار خراب ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی بند ہونے کی وجہ سے درمیانی سڑک پر رُک گئی اُسی دوران ہائی وے پولیس کے ایک اہلکار آئے اور انہوں نے وجہ دریافت کر کے اپنی خدمات پیش کیں۔
پولیس اہلکار نے گاڑی کو ٹھیک کیا اور کوئی پیسہ پائی بھی نہ لیے حتیٰ کہ تصویر بنوانے سے بھی انکار کرتے رہے۔
اس طرح کے فرض شناس اور انسانیت دوست پولیس اہلکار ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں اور وہ عوام کو پولیس کے قریب لاسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ہائی وے ٹریفک پولیس اہلکار کے کردار کی شاندار الفاظ میں تعریف بھی کی اور اُن کے جذبے کو سراہا۔
پوسٹ لنک: https://www.facebook.com/photo.php?fbid=10156294199197634&set=pcb.1648105925325065&type=3&theater&ifg=1
اسفند نے اآگاہ کیا کہ کانسٹیبل کا نام وحید احمد خان اور اُن کا عہدہ سب انسپیکٹر ہے۔
