Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جرائم بڑھ رہے ہیں، پولیس کو وسائل کی بھی کمی کا سامناہے , غلام نبی میمن | زرائع نیوز

جرائم بڑھ رہے ہیں، پولیس کو وسائل کی بھی کمی کا سامناہے , غلام نبی میمن

کراچی : آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ آئے دن جرائم بڑھ رہے ہیں، پولیس کو وسائل کی بھی کمی کا سامنا ہے۔کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے غلام نبی میمن نے کہا کہ پولیس کے وسائل کو بڑھانا ہوگا، کوشش ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےحکومت کو اپنی سفارشات ارسال کی ہیں، اپنی ٹریننگ اور بھرتیوں کے عمل کو بہتر بنایا ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ عدالت نے انویسٹی گیشن بہتر بنانے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔غلام نبی میمن نے کہا کہ عدالت نے پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔