Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران کے گھر بغیر کسی رکاوٹ رسائی کی اجازت دی جائے،آئی جی پنجاب | زرائع نیوز

عمران کے گھر بغیر کسی رکاوٹ رسائی کی اجازت دی جائے،آئی جی پنجاب

لاہور : آئی جی پنجاب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کےگھر تک رسائی کے لیےدرخواست دائر کردی گئی ہے۔

آئی جی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جائے وقوع اور عمران خان کے گھر بغیر کسی رکاوٹ رسائی کی اجازت دی جائے، جائےوقوعہ پر کالعدم تنظیم کےارکان کی موجودگی کاشک ہے۔

آئی جی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے ڈی آئی جی اور کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے، زمان پارک کے کئی رہائشی 14 اور 15مارچ کے واقعات پر اندراج مقدمہ کیلئے آ رہے ہیں، پولیس نے چار مقدمات درج کیے ہیں۔آئی جی کا کہنا ہے کہ عدالت نے پولیس کو واپس آنے کا کہا اس لیےتفتیش نہیں کر پارہے، تفتیش اور شہادت اکٹھی کرنے کیلئے جائے وقوعہ تک رسائی ضروری ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ رسائی کےبغیر تفتیش کاعمل مکمل نہیں ہوسکتا، عدالت جائے وقوعہ پر جانے اور شہادت اکٹھی کرنے کی اجازت دے۔