Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
منی لانڈرنگ کیس، زرداری ، تالپور اور بلاول کے ملوث نکلے، اہم شواہد ہاتھ لگ گئے | زرائع نیوز

منی لانڈرنگ کیس، زرداری ، تالپور اور بلاول کے ملوث نکلے، اہم شواہد ہاتھ لگ گئے

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف زیرتفتیش منی لانڈرنگ کیس میں 35 ارب روپے میں سے 23 ارب روپے کی رقم غیر قانونی طور پر منتقل کرنے (منی ٹریل) کے شواہد حاصل ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو اہم شواہد پیش کردیے ہیں۔

ایف آئی اے نے سابق صدرآصف علی زرداری اور فریال تالپورکو یکم اگست کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں انہیں چار اگست یعنی آج بروز ہفتہ کو اسلام آباد میں واقع  ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیا گیا تھا۔ ابھی تک دونوں افراد ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے وکلا ایف آئی اے سندھ کی خصوصی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے، ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ تفتیشی عمل کی سربراہی کر رہے ہیں۔

الیکشن سے قبل بھی ایف آئی اے نے دونوں شخصیات کو طلبی کا نوٹس دیا تھا جس پر قانونی ٹیم وفاقی ادارے کے روبرو پیش ہوئی تھی۔ اسی معاملہ کے لیے رجوع کرنے پر سپریم کورٹ نے ہدایت کی تھی کہ دونوں کو انتخابات سے قبل نہ بلایا جائے۔

سابق صدر پاکستان  آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس مقدمہ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج بورڈ کے سابق سربراہ حسین لوائی اور ایک بینکر کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹ سے غیرقانونی طور پر رقم منتقل کرنے کے معاملہ میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔ ان افراد میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں، اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب  ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو آج طلب کررکھا ہے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔